پمز میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق، تعلق کشمیر سے تھا

پمز میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق، تعلق کشمیر سے تھا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق ہو گیا، 35سالہ الطاف کا تعلق کشمیر سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق پمز میں مشتبہ کانگو کا مریض گزشتہ روز وفات پاگیا جبکہ ان میں کانگو مرض کی تصدیق تاحال نہ ہو سکی ہے۔ ان کے خون کے ٹیسٹ این آئی ایچ بھیجے گئے ہیں جسکی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے لیکن ڈاکٹروں کے مطابق ان میں کانگو مرض کے آثار موجود تھے۔ اس حوالے سے پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے بتایا کہ الطاف میں کانگو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کانگو وائرس تھا یا نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کو کیمیکل سے نہا کر احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں اور گھر لانے سے پہلے مکمل طورپر تسلی کر لیں کہ جانور میں کانگو موجود تو نہیں ہے۔

مریض جاں بحق

مزید : صفحہ آخر