حافظ آباد ، ویگن کو تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر ،7افراد جاں بحق 15زخمی

حافظ آباد ، ویگن کو تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر ،7افراد جاں بحق 15زخمی

حافظ آباد،نوشہرہ ورکاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی)حافظ آباد کے نواحی قصبہ نوکھر کے قریب مسافر ویگن کو تیز رفتارڈمپرنے ٹکرماردی۔ جس کے نتیجہ میں سات افراد جاں بحق جبکہ 15 ۔ افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کر دیا جہاں تین کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے۔تفصیلات کے مطابق حافظ آبادسے مسافر ویگن مسافروں کو لیکرگوجرانوالہ جارہی تھی۔جب مذکورہ ویگن نوکھر کے قریب پہنچی تو گوجرانوالہ سے حافظ آباد آنے والے تیز رفتار ڈمپرنے ویگن کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں 4افراد احسان اﷲولد محمد منشاء سکنہ نوکھر اڈہ، نعمان عرف نومی سکنہ محلہ قاضی پورہ اور دو افراد جنکی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے وہ موقع پر جاں بحق جبکہ بارہ افراد شدید ذخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ٹراما سنٹر حافظ آباد لاگیا جہاں پر ذخمیوں میں سے مزید تین خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جنکی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔ دیگر 9زخمیوں ثریا شریف،شبیر احمد،شہباز صابر،عابد اور ساجدہ وغیرہ کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

جاں بحقس

مزید : صفحہ آخر