بیرون ملک ملازمت کیلئے نائکوپ کارڈ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

بیرون ملک ملازمت کیلئے نائکوپ کارڈ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کے لیے نائکوپ کارڈ کے حصول کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نادرا حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بتایا کہ نادرا نے ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے نائکوپ کارڈ کے حصول کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نادرا آرڈیننس میں نائکوپ کی شرط ختم کرنے سے متعلق ترامیم کر کے معاملہ وزارت داخلہ کو بھیج دیا گیا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ نادرا کی جانب سے آج تک 70 لاکھ نائکوپ جبکہ 15 لاکھ 70 ہزار پاکستان اوریجن کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ قبل ازیں کمیٹی نے وزارت خارجہ کو تمام پاکستانی سفارتخانوں سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصاویر ہٹانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ کنوینر کمیٹی شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ اومان میں پاکستانی سفیر علی جاوید نے یوم آزادی تقریب کے دوران بینر پر نواز شریف کی تصویر لگائی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کے باوجود سفارتخانوں میں ان کی تصاویر لگانا قابل مذمت ہے جبکہ نااہلی کے بعد کس حیثیت میں سفارتخانوں میں نواز شریف کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔
نائکوپ

مزید :

صفحہ آخر -