گنگا رام ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نعمان مطلوب سید کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا

گنگا رام ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نعمان مطلوب سید کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت نے گنگا رام ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان مطلوب سید کو عہدہ سے ہٹا دیا ہے ۔ان کو انتظامی بنیادوں پر ہٹا کر سیکرٹری صحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے، جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر نعمان مطلوب کی جگہ ڈاکٹر سہیل ارشد کو ایم ایس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ،ڈاکٹر سہیل ارشد رانا بطور اے ایم ایس ایڈمن گنگا رام اسپتال فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

گنگا رام

مزید : صفحہ آخر