سیکرٹری خارجہ تحمینہ جنجوعہ سے چینی سٹیٹ کونسلر کی ملاقات،پاکستان اور چین کا اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد تکمیل پر اتفاق

سیکرٹری خارجہ تحمینہ جنجوعہ سے چینی سٹیٹ کونسلر کی ملاقات،پاکستان اور چین ...

 اسلام آباد(آن لائن ) چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں، چین کے ساتھ ہر اہم مسئلے میں ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے چین کے سٹیٹ کونسلر مسٹر ژینگ جی چی سے ملاقات کے دوران کیا۔ چینی سٹیٹ کونسلر پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پرگزشتہ روز اسلام آباد پہنچے اور انہوں نے دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔مسٹرژ ینگ جی چی نے کہا کہ چینی نائب وزیر اعظم کا حالیہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ مضبوط تعلقات کا اظہار ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفا ق کیا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کی جلدتکمیل دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہوگی۔سیکرٹری خارجہ نے مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال کے بارے میں چینی مہمان کو آگاہ کیا۔ملاقات کے بعد سیکرٹری خارجہ نے چائنہ انسٹییوٹ آف انٹر نیشنل سٹڈیز میں پاکستان کی خارجہ پالیسی ، خطے اور بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی اور سوالوں کے جوابات دےئے۔

پاک چین/اتفاق

مزید : صفحہ آخر