وزارت کیڈ نے ڈینگی بخار سے نمٹنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

وزارت کیڈ نے ڈینگی بخار سے نمٹنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (آن لائن) وزارت کیڈ نے ڈینگی بخار سے نمٹنے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جسکا سربراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کو مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ پمز اور پولی کلینک میں اس وقت ڈینگی کے 7مریض لائے گئے ہیں جن کا علاج معالجہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈینگی وائر س نے وفاقی دارالحکومت کو آہستہ آہستہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اب تک پمز میں9مریض لائے گئے جن میں سے 5 میں ڈینگی کے وائرس پائے گئے ہیں جبکہ پولیس کلینک میں 3میں سے 2میں ڈینگی کے وائرس پائے گئے جن کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ پمز اور پولی کلینک میں دس دس بیڈز کے آئسولیشن وارڈ تیار کر کے رکھے گئے ہیں،ان میں خصوصی دیکھ بھال کے لئے ڈاکٹرز اورنرسز کا خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت کیڈ نے پروفیسر جاوید اکرم کی سر براہی میں قائم خصوصی کمیٹی میں مختلف ہسپتالوں سے ایک ایک میڈیسن کے ہیڈ کو کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے ۔

ڈینگی بخار

مزید : صفحہ آخر