میگا کرپشن کیس ،مشتاق رئیسانی کی درخواست ضمانت مسترد

میگا کرپشن کیس ،مشتاق رئیسانی کی درخواست ضمانت مسترد

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری خزانہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔استغاثہ کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ پر مشتمل کیس کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو نے کی، میگا کرپشن کیس کے فرنٹ مین مشتاق رئیسانی کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔ سابق سیکرٹری خزانہ نے بیماری کو جواز بنا کر ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ۔بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی درخواست ضمانت مستردکردی۔

مشتاق رئیسانی /درخواست مسترد

مزید : صفحہ آخر