عدلیہ کے وقار پر آنچ نہیں آنے د ینگے،ریٹائرڈ جوڈیشل آفیسرز، لائرز فورم

عدلیہ کے وقار پر آنچ نہیں آنے د ینگے،ریٹائرڈ جوڈیشل آفیسرز، لائرز فورم

لاہور(کرائم رپورٹر) ریٹائرڈ جوڈیشل آفیسرز، لائرز فورم نے ملتان بار کے بعض ارکان کی عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی مذمت کی ہے، انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کا ادارہ ہے تو وکلا کی عزت ہے ۔ججز صاحبان کے ساتھ کسی قسم کا ناروا سلوک عدلیہ کے وقار کو مجروح کر سکتا ہے ۔ریٹائرڈ جوڈیشل آفیسر لائرز فورم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ارشد جاوید میر ،محمد عالمگیر خان ،فیض طالب خان ،میاں غلام حسین ،ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی ۔ شرکا نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں اس معاملے کو احسن طریقے سے طے کیا جانا چاہئے ۔ عدلیہ اور بار ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ۔عدلیہ کے وقار سے ہی سے بار اور وکلاء کی عزت ہے ۔ یہ طے کیا گیا ہے کہ عدلیہ کے وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی ۔عدالت عالیہ نے اس خاص معاملے میں ابھی تک اتنہائی صبر وتحمل سے کام لیا ہے جو خوش آئند امر ہے ۔ ریٹائرڈ جوڈیشل افسروں نے کہا کہ پنجاب بھر کی بار ایسو ایشنز سے استدعاہے کہ وہ عدلیہ اور بار کے تقدس کی بالا دستی کے لئے قانون و انصاف کے ساتھ کھڑی ہوں۔ ہر وکیل دل سے عدالتوں کا احترام کرتاہے ۔یہ فورم عدلیہ کا وقار مجروح کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے ۔

لائرز فورم

مزید : صفحہ آخر