ا یم کیو ایم کے وفد کی نثار احمد کھوڑوکواے پی سی میں شرکت کی دعوت

ا یم کیو ایم کے وفد کی نثار احمد کھوڑوکواے پی سی میں شرکت کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم (پاکستان) کے وفد نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سے ملاقات کی اور انہیںآج(منگل کو) ہونے والی کثیر الجہتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، وفد میں ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی ،ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ سمیت دیگر شامل تھے ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان کی حرمت کی خاطر لیڈر سے لاتعلقی کا قدم اٹھایا،کسی سیاسی جماعت نے پاکستان کی حرمت کی خاطر اپنے لیڈر سے لاتعلقی نہیں کی ،دوسروں کو بھی ہمت کرنی چاہئے ۔خالد مقبول صدیقی نے کہاہم چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں قومی ایجنڈے پرساتھ ہوں،اے پی سی میں کرپشن کی روک تھام کے لئے اقدامات ہوں گے،ایم کیوایم ملک کی سالمیت پرکوئی سمجھوتا یا مصلحت نہیں کرے گی ،کرپشن زدہ جمہوریت کا ساتھ نہیں دینا چاہئے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ اے پی سی جمہوریت کے لئے ایک اہم قدم ہے ، ملک کی تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کو دعوت دی ہے، تمام جماعتیں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کانفرنس میں آئیں۔ا س موقع پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے 22اگست کو ہونے والی کانفرنس کے لئے دعوت دی ہے جس پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، پارٹی سے مشاورت کے بعد شرکت سے متعلق جواب دیں گے۔دعا گو ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان کی یہ کانفرنس کی کوشش کامیاب ہو۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات پر یقین رکھتی ہیں۔تمام جماعتیں مل کر موقف اختیار کریں گی توسازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔سیاست کا رخ متعین کرنے کے لئے دباؤ نہیں ہونا چاہئے ۔
ایم کیو ایم

مزید :

صفحہ آخر -