سعودی عرب ، قرآن مجید کی توہین کا مرتکب گرفتار،قانونی کارروائی شروع
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس حکام نے ایک مشتبہ گستاخ قرآن کو حراست میں لینے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے مانیٹرنگ کے بعد قرآن کریم کی توہین کے مرتکب ایک کم عمر شخص کو حراست میں لیا گیا ۔ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد اسے سماجی امور کے مرکز منتقل کر دیا گیا ۔ ریاض پراسیکیوٹر جنرل ملزم کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔
سعودی عرب