پنجاب یونیورسٹی میں خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب

پنجاب یونیورسٹی میں خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔سلیکشن بورڈ میں امیدواروں کے انٹرویوز 22اور 23اگست کو( آج اور کل) ہوں گے ۔ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی خلیل احمد خان نے سلیکشن بورڈ کے پینل میں شامل ارکان کے نام جاری کر د یئے ہیں ۔امیدواروں کی حتمی منظوری سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور لیکچررز کی بھرتی بھی کی جائے گی ۔سلیکشن بورڈ کے ایکسپرٹ پینل میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر (وائس چانسلر)،طارق محمود ،قاضی آفاق حسین ،محمد انور رشید (ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن )،پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ (ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی )پرفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان (ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ) پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال (ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ مینجمنٹ پرنسپل کالج آف شماریات اینڈ ایکچوئل سائنسز )پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں (ڈین فیکلٹی آف اکنامک اینڈ مینجمنٹ سائنسز )پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین(ڈین فیکلٹی آف فارمیسی )پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر (ڈین فیکلٹی آف اورنٹیئل لرننگ)پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم (ڈین فیکلٹی آف کامرس)پروفیسر ڈاکٹرشاہد منیر (ڈائریکٹر سنٹر فار کول ٹیکنالوجی )پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی (چئیرمین ڈپارٹمنٹ آف زوالوجی )پروفیسر ڈاکٹر فردوس بریں (چئیرپرسن ڈپارٹمنٹ آف باٹنی )پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور( پرنسپل ،پی یو سی، آئی ٹی )پروفیسر ڈاکٹر ندیم عرفان بخاری (پرنسپل یونیورسٹی کالج آف فارمیسی) ،پروفیسر ڈاکٹر محمد فخرالحق نوری (پرنسپل یونیورسٹی اورنٹیئل کالج ،ڈاکٹرسید سلمان رضوی (ڈائریکٹر جنرل پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس)ڈاکٹر محمد خالد خان (رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی) شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق سلیکشن بورڈ میں بھرتی کے لئے آنے والے امیدواروں کے نام شارت لسٹ کئے جائیں گے۔
پنجاب یونیورسٹی

مزید :

صفحہ آخر -