قائمہ کمیٹی کا اجلاس،نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بل 2017 متفقہ طور پرمنظور

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بل 2017 متفقہ طور پرمنظور

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بل 2017 متفقہ طور پرمنظور کرلیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرمین کمیٹی طارق بشیرچیمہ کی زیرصدارت وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پی سی ایس آئی آر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بل 2017 پر بحث کی گئی۔ نیشنل یونیورسٹی کے قیام سے متعلق حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے کمیٹی کو بتایا کہ خیبرپختونخوا نے نوشہرہ میں پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کی، سندھ میں بھی ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم ہوچکی ہے، ایچ ای سی اس یونیورسٹی کیلئے سلیبس تیار کرے گا۔ رکن کمیٹی علی محمدخان نے سوال کیا کہ ٹیکنیکل ڈپلوماکرنے والے طلبہ زیادہ ہیں، ان کا مستقبل کیا ہے؟ جس پر بریگیڈیئرآفتاب نے جواب دیا کہ نیشنل یونیورسٹی ٹیکنالوجی کے طلبہ وسطی ممالک میں ملازمتیں کریں گے۔ قائمہ کمیٹی نے بحث کے بعد نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بل 2017 متفقہ طور پرمنظور کرلیا۔

مزید : صفحہ آخر