گیس میٹرز لگانے کیلئے میرٹ لسٹ میں جون 2015ء تک دی گئی درخواستیں شامل

گیس میٹرز لگانے کیلئے میرٹ لسٹ میں جون 2015ء تک دی گئی درخواستیں شامل

لاہور(خبر نگار) سوئی گیس لاہور ریجن میں گیس میٹرز لگانے کیلئے میرٹ لسٹ میں جون 2015ء تک دی گئی درخواستیں شامل کردی گئی ہیں جس کے بعد مزید صارفین جلد کنکشن کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت لاہور ریجن میں اڑھائی لاکھ کے قریب درخواستیں کنشکن کے حصول کے لئے پینڈنگ ہیں، اس سے قبل دسمبر 2014ء تک کی درخواستوں پر کنکشن لگائے جارہے تھے جن کو اب بڑھا کر جون 2015ء تک کردیا گیا ہے جس کے بعد نئے کنکشنز کی فراہمی کا سلسلہ تیز ہوجائے گا اور صارفین کو جلد از جلد گیس کنکشن کا ملنا ممکن ہوسکے گا۔

درخواستیں شامل

مزید : صفحہ آخر