ہائیکورٹ:نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں ترمیم کی اجازت، سماعت 25اگست تک ملتوی

ہائیکورٹ:نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں ترمیم کی اجازت، سماعت ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمدنواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزارآمنہ ملک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور تک ریلی میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں، توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، دوران سماعت انہوں نے کہا کہ درخواست میں بعض تکنیکی خامیاں ہیں انہیں دور کرنے کی اجازت دی جائے۔ مزیدسماعت 25اگست تک ملتوی کردی۔

ترمیم کی اجازت

مزید : صفحہ آخر