سینیٹ اجلاس میں موبائل فون بج اٹھنے پر چیئرمین کا اظہار برہمی

سینیٹ اجلاس میں موبائل فون بج اٹھنے پر چیئرمین کا اظہار برہمی

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا سینٹ میں موبائل فون بج اٹھنے پر برہمی کا اظہار۔ اگر پابندیاں عائد کی گئیں تو پھر سب کی بج اٹھے گی۔ ایوان میں قہقہے بلند ہوگئے۔سینیٹ اجلاس میں جب پی پی پی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر بل پر بحث کرر ہے تھے اچانک سینیٹ میں موبائل فون بج اٹھا جس پر چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ پابندیوں پر سب تنگ ہوں گے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آپ جیسا مناسب سمجھیں کریں تو چیئر مین رضا ربانی نے کہا کہ میں نے پابندی عائد کی تو سب کی بج اٹھے گی جس پر اراکین سینیٹ نے قہقہے بلند کئے جبکہ چیئر مین سینیٹ بھی مسکرا دیئے۔

اظہار برہمی

مزید : صفحہ آخر