پاکستان پوری طرح کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے جانیں قربان کرنیوالوں کو نہیں بھولنا چاہیے ، دفتر خارجہ

پاکستان پوری طرح کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے جانیں قربان کرنیوالوں کو نہیں ...

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں اور ہزاروں نابینا اور گرفتار ہوچکے ہیں۔ برطانیہ اور یورپ میں کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کے شکر گزار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز کی برسی کے سلسلے میں آج ’’تحریک آزادی کشمیر اور شہادتوں کا شفر‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیر میں جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں واضع کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان پوری طرح کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ حکومت پاکستان نے حزب المجاہدین سے متعلق امریکی فیصلے پر واضح موقف اپنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک کشمیری جماعت کو دہشت گرد قرار دینے پر مایوسی ہوئی۔ اس موقع پر کل جماعت حریت کانفرنس کے نمائندے غلام محمد صنعی نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔ جموں کشمیر ابھی تک ایک متنازعہ خطہ ہے اور کشمیر ابھی تک کسی بھی ملک کا حصہ نہیں ہے۔

دفتر خارجہ

مزید : صفحہ آخر