کراچی میں تیزہوائیں موسلادھار بارش،موسم خوشگوار

کراچی میں تیزہوائیں موسلادھار بارش،موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سپر ہائی وے پر مویشی منڈی میں لگے ٹینٹ طوفانی ہواؤں سے اکھڑ گئے، نشیبی علاقوں میں بڑی مقدار میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی اور یہ علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔کراچی کے علاقیلانڈھی ،کورنگی، ملیر ہالٹ، گلستان جوہر، گلشن اقبال ،فیڈرل بی ایریا، نیو کراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، مارٹن کوارٹرز، جہانگیر روڈ، جمشید روڈ،لسبیلہ، نشتر روڈ، گارڈن، رامسوامی، جوبلی، گرومندر، نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، لیاری، کورنگی، آئی آئی چندریگر روڈ، جونا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، کھارا دار، میٹھا در، ٹاور،گلشن حدید،ڈیفنس اور کلفٹن میں تیز ہوا کے ساتھ طوفانی بارش جاری ہے۔شہر میں بارش کا پانی مختلف سڑکوں پر جمع ہونے کے باعث جگہ جگہ ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں ٹریفک بھی جام ہوگیا۔واضح رہے کہ دن بھر شہر میں شدید گرمی اور حبس کی کیفیت رہی جس کے بعد سہ پہر میں کراچی کو اچانک گہرے بادلوں نے گھیرے میں لے لیا اور کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔
کراچی؍بارش

مزید :

صفحہ آخر -