پاکستان میں افغانستان کا سفارت خانہ بہترباہمی تعلقات کا مظہر ہوگا، افغان سفیر

پاکستان میں افغانستان کا سفارت خانہ بہترباہمی تعلقات کا مظہر ہوگا، افغان ...

اسلا م آباد( آن لائن ) پاکستان میں تعمیر ہونے والا افغانستان کا سفارت خانہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کا مظہر ہوگا،چینی تعمیراتی کمپنی سفارت خانے کی تعمیر کا کام کررہی ہے ،لاگت سترہ ملین ڈالر آئے گی۔یہ بات پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخلوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد افغان نائب وزیر خارجہ ناصر احمد اندیشہ نے رکھا، اس موقع پر چین کے سفیر سن وی دونگ بھی موجود تھے۔ افغان سفیر نے کہا کہ پاکستان میں ا فغانستان کے سفارت خانے کی عمارت دنیا میں سب سے بڑی سفارت خانے کی عمارت ہوگی جوپاکستان اور افغانستا ن کے درمیان بہترین تعلقات کانمونہ ہوگی، انہوں نے اس موقع پر چین کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔سفارت خانے کی تعمیر کا کام چینی کمپنی انہوئی کنسٹرکشن کمپنی سرانجام دے رہی ہے اور یہ عمارت 23800مربع میٹر پر تعمیر کی جائے گی۔ اس عمارت میں افغان سفیر اور دیگر عملے کی رہائش کا انتظام ہوگا اور قونصلر سیکشن اور دیگر اہم ضروریات موجود ہونگی۔

ا فغان سفارت خانہ

مزید : صفحہ آخر