سی پیک گیم چینجر ، مشرقی اور مغربی ایشیا کو آپس میں ملانے کا باعث بنے گا ، ایئر چیف
اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک چین راہداری پورے خطے کیلئے گیم چینجر ہے۔پاک فضائیہ کے زیرِاہتمام ’’پاک چین اقتصادی راہداری‘‘ پر سمپوزیم منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہاکہ پاک چین راہداری پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے اور سی پیک مشرقی اور مغربی ایشیا کو آپس میں ملانے کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے اور پاک فضائیہ بری افواج کے ساتھ مل کر منصوبے کیلئے نا قابل تسخیر سکیورٹی فراہم کرے گی۔ سمپوزیم میں تینوں مسلح افواج کے افسران، سینیٹرز، حاضرسروس و ریٹائرڈ بیورو کریٹس اور چیمبر آف کامرس کے اراکین نے شرکت کی۔
ائیر چیف