مویشی منڈی میں بیوپاریوں کیلئے سہولیات کا فقدان، پانی بھی میسر نہیں

مویشی منڈی میں بیوپاریوں کیلئے سہولیات کا فقدان، پانی بھی میسر نہیں

لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز سوسائٹی میں لگائی گئی مویشی منڈی میں بیوپاریوں کے لئے سہولیات کا فقدان،لائیو سٹاک کے کیمپ کے باوجود جانور ویکسینیشن سے محروم ہیں، جانوروں کے علاوہ شہریوں کوبھی پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالج روڈپرپنجاب گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ سوسائٹی میں لگائی گئی عارضی مویشی منڈی میں انتظامیہ بیوپاریوں کوسہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے پانی کی فراہمی کیلئے بور کرا دیا گیا ہے اورحوض بھی بنوائے گئے ہیں لیکن جانوروں کو پینے کا پانی میسرنہیں۔منڈی میں محکمہ لائیوسٹاک کا کیمپ تولگا دیا گیا لیکن جانوروں کی ویکسینیشن نہیں کی جارہی ہے۔ بیوپاریوں نے شکایات کی ہیں کہ منڈی کے داخلی دروازے پرجو پولیس اہلکار تعینات ہیں وہ جانورمنڈی میں لانے کے دام وصول کر رہے ہیں۔ بیوپاریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان واقعات کا نوٹس لیا جائے۔

مویشی منڈی

مزید : صفحہ آخر