ایک کلومیٹر طویل دنیا کا سب سے لمبا صوفہ،2500افراد بیٹھ سکتے ہیں

ایک کلومیٹر طویل دنیا کا سب سے لمبا صوفہ،2500افراد بیٹھ سکتے ہیں
 ایک کلومیٹر طویل دنیا کا سب سے لمبا صوفہ،2500افراد بیٹھ سکتے ہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں دنیا کا طویل ترین صوفہ موجود ہے جس کی لمبائی لگ بھگ ایک کلومیٹر ہے اور اب اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بھی ہو چکی ہے۔1,006.61 میٹر طویل یہ صوفہ روسی شہر سیراٹوف میں ایک فرنیچر ساز کمپنی ’نوگومیبلی‘ نے اپنی پچاسویں سالگرہ پر تیار کرکے عوام کے لیے پیش کیا ہے۔سرخ رنگ کے اس شاندار صوفے پر ایک وقت میں 2500 افراد آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ صوفہ ڈیزائننگ کا بھی ایک شاہکار ہے جسے عوامی مقام پر بالکل سیدھا بنایا گیا ہے۔ اسے ہر طرح سے آرام دہ بنایا گیا ہے اور اس کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے باقاعدہ ایک ٹیم مقرر کی گئی ہے۔

صوفہ

مزید : صفحہ آخر