مسلم لیگ(ن) کا مشاورتی اجلاس شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز پر غور

مسلم لیگ(ن) کا مشاورتی اجلاس شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز پر غور

لاہور(جنرل رپورٹر)شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر غور کیلئے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں اہم اجلاس ، میاں محمد نواز شریف کے زیرصدارت اجلاس میں طارق فاطمی، مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، طلال چودھری، طارق فضل چودھری، مصدق ملک، پرویز رشید، گورنر سندھ محمد زبیر سمیت متعدد وفاقی و صوبائی وزراء سمیت اہم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔ با وثوق ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں نیب میں شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز پر لائحہ عمل طے کیا گیا اور مسلم لیگ(ن) کے نیب پر تحفظات اور سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل پر فیصلے تک نیب میں پیش نہ ہونے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

مشاورتی اجلاس

مزید : صفحہ اول