نواز شریف کی وزیر اعلٰی پنجاب سے ملاقات ، عیادت کی ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

نواز شریف کی وزیر اعلٰی پنجاب سے ملاقات ، عیادت کی ، سیاسی امور پر تبادلہ ...
 نواز شریف کی وزیر اعلٰی پنجاب سے ملاقات ، عیادت کی ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات،وزیراعلیٰ کی عیادت کیساتھ ساتھ این اے120 کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال،ملاقات میں حمزہ شہبازشریف اور سلمان شہبازشریف بھی شریک تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روزوزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی کمر کے تکلیف کے بارے میں پوچھا۔ملاقا ت میں لاہور ہائیکورٹ سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواستوں پر آنے والے فیصلے کی روشنی میں بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ بلدیاتی نمائندوں نے بھی ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بلدیاتی نمائندوں کو زیادہ سے زیادہ فعال اور بااختیار بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر بلدیاتی اداروں کے سربراہوں نے اپنے اپنے علاقوں کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔
نواز شہباز ملاقات

مزید :

صفحہ اول -