عدلیہ کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا : چیف جسٹس سپریم کورٹ

عدلیہ کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا : چیف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے عدالت عالیہ پر وکلاء کے حملے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم فل بنچ کے ممبران نے ملاقات کی اور انہیں صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں طے کیا گیا کہ عدلیہ کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے دو گھنٹے کی طویل ملاقات میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کے علاوہ فل بنچ کے ممبران جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس انوار الحق اور جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی شرکت کی، ملاقات کے دوران چیف جسٹس پاکستان کو عدالت عالیہ پر وکلاء کے حملے، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور چیف جسٹس پاکستان کو وکلاء کے حملے اور توڑ پھوڑ کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کو لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے تازہ اور سابق احکامات سے بھی آگاہ کیا گیا ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں طے کیا گیا کہ عدلیہ کا تحفظ اور آئین اور قانون کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، ملاقات میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ہائیکورٹ پر حملہ کرنے والے وکلاء ورکنگ نہیں بلکہ دو ،اڑھائی سو سیاسی وکلاء اور ان کے سپورٹر تھے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ

 

مزید : صفحہ اول