عمران خان کو آئندہ سیٹ اپ میں نہیں دیکھ رہا

عمران خان کو آئندہ سیٹ اپ میں نہیں دیکھ رہا
عمران خان کو آئندہ سیٹ اپ میں نہیں دیکھ رہا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی( آن لائن) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنماء اور صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا مستقبل روشن ہے جبکہ عمران خان کو آئندہ سیٹ اپ میں نہیں دیکھ رہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سابق وزیرداخلہ کے متعلق پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کا سیاسی مستقبل خسارے میں دیکھ رہا ہوں، چوہدری نثار کو مشورہ ہے کہ بار بار پریس کانفرنس نہ کریں، ترجمان کے ذریعے اپنے جذبات کااظہارکریں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی وزیر اعظم بننے یا شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے نوازشریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب جمہوریت کے خاطر ٹکراؤ کی پالیسی ترک کردیں، اداروں سے ٹکراؤ کے باعث انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔

منظور وسان

مزید : صفحہ اول