پیپلزپارٹی جمہوریت کیساتھ تھی اور رہے گی
کراچی (آن لائن )پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑونے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کیساتھ تھی، ہے اور رہے گی ، ایم کیو ایم کی جانب سے کل اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے ، پارٹی قیادت کے سامنے ساری باتیں رکھیں گے ، انہوں نے کہا متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے بیان میں زبردستی انضمام سے متعلق بات کی ،جس کی فاروق ستار کو اس بیان کی وضاحت کرنا ہو گی، کیونکہ کسی سیاسی جماعت پر زور زبردستی نہیں چلتی ،نثار کھوڑو نے کہاایم کیو ایم کی اے پی سی کا موضوع اچھا ہے اور یقیناًہر جماعت شرکت کرنا چاہے گی تاہم پیپلزپارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد فیصلہ کریگی، پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ متحدہ کے وفد کی آمد پر ان کا شکر گزار ہوں دعاگو ہیں کہ ان کی اے پی سی کامیاب ہو۔
نثار کھوڑو