عید الاضحی پرپانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری

عید الاضحی پرپانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری
عید الاضحی پرپانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( این این آئی ) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عید الاضحی پرپانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری دیدی ، سپیشل ٹرینیں کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور ملتان سے چلائی جائیں گی۔ ترجمان پاکستان ریلویزعیدالفطر کی طرح عید الاضحی پر بھی کراچی سے دو خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔عید کے موقعے پر معمول کی ٹرینوں میں بھی اضافی بوگیاں لگائی جائیں۔ وزیر ریلویز کی ہدایت پر سپیشل ٹرینوں کی آن لائن بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔ ترجمان کے مطابق ٹرینوں کا حتمی شیڈول عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول