شریف خاندان نیب تحقیقات سے فرار چاہتاہے

شریف خاندان نیب تحقیقات سے فرار چاہتاہے
 شریف خاندان نیب تحقیقات سے فرار چاہتاہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ، سابق ممبر قومی اسمبلی اور کرپشن فری پاکستان تحریک کمیٹی کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ نوازشریف خاندان احتساب اور نیب میں تحقیقات کے عمل سے فرار اختیار کرنا چاہتاہے ۔ ریاستی اداروں سے ٹکراؤ اور قومی وقار مجروح کرنے کا غیر قانونی ، غیر جمہوری عمل بڑھایا جارہاہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد نااہل خاندان کے پاس نیب کے احتسابی عمل میں شامل ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں ۔ جماعت اسلامی احتساب سب کا تحریک کے دوسرے مرحلے کے روڈ میپ کا اعلان کرے گی ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی نظام کو نوازشریف دور کے لگائے گئے تالے توڑنے کی اچھی کوشش شروع کردی ہے۔ سیاسی ، جمہوری حسن ہی یہ ہے کہ بر سر اقتدار پارٹی حکومتی نظام کو آئین اور قانون کے مطابق چلائے یہ امر بھی خوش آئند ہے کہ فاٹا اصلاحات پر پیش رفت مانگ لی گئی ہے اب تو مولانا فضل الرحمن نے بھی اعلان کیاہے کہ وہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے خلاف نہیں ہیں اس لیے فاٹا کے عوام کو آئینی ، پارلیمانی ، بلدیاتی اور عدالتی انصاف کے حقوق دینے کے لیے بلاتاخیر اقدامات کیے جائیں ۔

مزید :

صفحہ اول -