ارکان اسمبلی لگن سے کام کریں ، جنوبی پنجاب کی سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی ترجیح ہے: وزیر اعظم

ارکان اسمبلی لگن سے کام کریں ، جنوبی پنجاب کی سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی ...

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملتان کے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملتان میں جاری ترقیاتی کاموں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔پیر کے روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملتان کے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل سمیت زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیا،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی سماجی واقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے(ن) لیگ نے جنوبی پنجاب میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے جس میں میٹرو سرفہرست ہے اور مزید منصوبوں اور عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے حکومت کوشش کر رہی ہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملتان کے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عزم اور لگن سے کام کریں اور لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کریں تاکہ2018ء کے انتخابات سے پہلے جاری منصوبے حل ہوسکے اور عوام کو سہولیات مہیا کی جاسکے

شاہدخاقان عباسی

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترک سفیر صادق بابر گرگن نے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے پاک ترک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکی کے درمیان پائے جانیوالے دوستانہ ، برادرانہ اور مضبوط تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماؤں ان تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔ملاقات کے دوران صادق بابر گرگن نے ترک صدر کی جانب سے مبارکباد کا خط وزیراعظم کو دیا۔اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترکی کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوئے کہا کہ پاکستان ترکی کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان ترکی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترکی کیساتھ اقتصادی شعبے میں تعلقا ت کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔

ترک سفیر ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ایوان بالاسے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ایوان کی جانب سے جب بھی بلاواآئے گامیں حاضرہوں گااورممبران کودرپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے ،وزیراعظم کی سینٹ آمدپرچیئرمین سینٹ سمیت تمام اراکین نے ڈیسک بجاکران کاخیرمقدم کیا۔پیرکے روزوزیراعظم شاہدخاقان عباسی سینٹ کے اجلاس آئے اس موقع پرایوان بالاسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایوان نے جب بھی طلب کیامیں حاضرہوں گا۔انہوں نے کہاکہ ایوان کے مسائل بھی حل طلب ہیں ،ان کومکمل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کے مسئلے پرایوان کے ان کیمرہ اجلاس بلانے کے موقع پرحاضرہونے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پرچیئرمین سینٹ نے کہاکہ ایوان کی جانب سے خوش آمدیدکہتاہوں اورحکومت کے تعاون سے جمہوری عمل اورپارلیمان کومستحکم بنائیں گے اوراس بات کویقینی بنائیں گے کہ پارلیمانی اورایگزیکٹوکے درمیان اختیارات کوتقسیم کومکمل طورپرعملی جامہ پہنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ آپ کی توجہ رول 61کی طرف دلاؤں گا،جس میں وزیراعظم جب بھی ہاؤس سیشن جاری ہوایک دفعہ ایوان میں تشریف لائیں ۔انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کے معاملے پرتحریک التواء کل کیلئے رکھاگیاہے ۔جس میں آپ نے ان کیمرہ بریفنگ دینے کی بات کی تھی اوراس بارے میں آپ جب بھی بات کرناچاہیں گے توہم اسی دن کیلئے ایجنڈامیں شامل کردیں گے ۔اس موقع پراپوزیشن لیڈراعتزازاحسن نے کہاکہ وزیراعظم نے ایوان بالامیں شرکت کرکے روایت شکن ثابت ہوئے ہیں ،وزیراعظم کامنفردمقام ہے ہم وزیراعظم کوکھلے دل کے ساتھ مبارکبادپیش کرتے ہیں اورامیدکرتاہوں کہ وہ آئندہ بھی ایوان بالاکواہمیت دیں گے ۔

سینیٹ میں آمد

مزید : صفحہ اول