سعید احمد اور جاوید کیانی سے 5گھنٹے پوچھ گچھ ، نیب میں آج اسحاق ڈار کی بھی طلبی

سعید احمد اور جاوید کیانی سے 5گھنٹے پوچھ گچھ ، نیب میں آج اسحاق ڈار کی بھی ...

لاہور(خبرنگار) نیب نے شریف خاندان کے خلاف جاری تحقیقات میں اسحاق ڈار کو آج صبح طلب جبکہ سعید احمد اور جاوید کیانی سے 5 گھنٹے تحقیقات کی گئی، جبکہ شریف خاندان سے تحقیقات کے لئے تیسرا اور آخری طلبی نوٹس تیار کر لیا گیا۔ نیب حکام کے مطابق شریف خاندان کے خلاف جاری تحقیقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو آج صبح طلب کر لیا گیا ہے اور نیشنل بینک کے سربراہ سعیداحمد اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید کیانی سے گزشتہ روز پانچ گھنٹے تحقیقات کی گئی۔ جس میں تحقیقاتی عمل تیزی سے جاری ہے اور اسحاق ڈار سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد شریف خاندان کو طلب کیا جائے گا، جس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ، ان کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز سمیت مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمدصفدر کو طلب کیا جائے گا جس کے لئے تیسرا اور آخری طلبی نوٹس تیار کر لیا گیا ہے جو کہ اگلے ہفتہ میں شریف خاندان کو طلب کیا جائے گا۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف جاری تحقیقات میں ریفرنسز کی کی تیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز مقررہ وقت کے اندر عدالتوں میں دائر کئے جائیں گے اور اس میں ابھی 17 دن باقی ہیں، جبکہ اس حوالے سے نیب کے ماہرین تفتیشی افسروں کاکہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری میں ایوی ڈینس ضروری ضروری ہیں۔ شریف خاندان کے بغیر پیش ہونے پر بھی ریفرنسز تیار ہو سکیں گے۔ تفتیشی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس 1999ء کے سیکشن 24 کے تحت شریف خاندان کے پیش نہ ہونے پر ریکوری کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا سکتے ہیں، چونکہ شریف خاندان کے خلاف کیسوں میں ایوی ڈینس حاصل ہو رہے ہیں۔ اس پر نیب نے شریف خاندان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ریفرنسز کی تیاری پر تمام تر توجہ مرکوز کرنے کی حکمت عملی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا ہے کہ ریفرنس کی تیاری زور شور سے جاری ہے اور جلد ریفرنسز تیار کر کے عدالتوں میں پیش کر دئیے جائیں گے۔

اسحاق ڈار طلبی

مزید : صفحہ اول