جنرل باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی الوداعی ملاقات ، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

جنرل باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی الوداعی ملاقات ، خطے کی سکیورٹی ...

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر عیسیٰ عبداللہ کی الوداعی ملاقات‘ دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی ائی ایس پی آر میجر جنرل اصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو اے ای کے سفیر عیسیٰ عبداللہ نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یو اے ای کے سفیر نے خطے میں امن و امان کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تعریف قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خوشگوار نوعیت کے ہیں دونوں برادر ممالک میں تعلقات مزید بڑھانے کی کاوشوں کے عزائم کا اظہار کیا۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول