امریکہ کی سو سالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن،نظارہ14ریاستوں میں کیا گیا

امریکہ کی سو سالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن،نظارہ14ریاستوں میں کیا ...

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی سو سالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن ، اوریگون سے جنوبی کیرولینا تک چودہ ریاستوں میں سورج کچھ لمحوں کے لیے نظرنہیں آیا۔سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آٹھ بج کر چھیالیس منٹ پر ہو ا، رات دو بج کر چار منٹ پر ختم ہوا۔سورج گرہن دیکھنے کیلئے ائر اسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔سورج گرہن کی وجہ سے دو منٹ چالیس سیکنڈ تک تاریکی چھائی رہی۔ کینیڈا، وسطیٰ امریکہ اور جنوبی امریکہ میں بھی اس کا نظارہ کیا گیا۔

سورج گرہن

مزید : صفحہ اول