رحیم یار خان ، صادق آباد لیاقت پور خان میں آزادفی ٹرین کا بھرپور استقبال

رحیم یار خان ، صادق آباد لیاقت پور خان میں آزادفی ٹرین کا بھرپور استقبال

رحیم یار خان‘صادق آباد ‘ لیاقت پور ‘ خان پور ( نمائندگان) ضلع رحیم یار خان میں آزادی ٹرین کا سٹاپ کامیاب ‘ دیگر شہروں میں بھی پلیٹ فارم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے ۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ضلع رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن پرآزادی ٹرین پہنچتے ہی پاکستان زندہ آباد کے نعرے ،شہریوں ، خواتین،بچوں،بزرگوں سیاسی سماجی ودیگرشخصیات نے آزادی ٹرین کاشایان شان استقبال کیا سیکورٹی کے بہترین (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

انتظامات بھی تھے ،اس موقع پراسٹیشن ماسٹرمنظورعلی مشوری ،سرپرست اعلیٰ چوہدری عبدالحمید،صدراسلام نورانی،محمدسلیم آفتاب عرف جانی ودیگرنے اسٹیشن میں موجود انچارج آزادی ٹرین محمدافتخار،ڈی سی اوسکھر ریلوے حمید اللہ لاشاری ،CMIغلام قادربھئیو ودیگرافسران کاپھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیابہترین انتظامات پرانچارج آزادی ٹرین محمدافتخار نے کہا کہ ضلع رحیم یارخان میں شہریوں کاسیلاب دیکھ کریہ ثابت ہوگیا کہ آزادی ٹرین کاضلع رحیم یارخان میں پہلانمبرہے بہترین انتظامات پر اسٹیشن ماسٹرمنظور علی مشوری اور انکی تمام ٹیم کومبارکبادپیش کرتاہوں۔ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق صادق آباد میں آزادی ٹرین کو دیکھنے کیلئے پورا شہر امڈ آیا،بچوں بڑوں،خواتین،بوڑھوں کی جانب سے آزادی ٹرین میں اجاگر کیئے جانے والے پاکستان کے چاروں صوبوں کے کلچر اور پاکستان کے قومی ورثہ جات کو زبردست پزیرائی ملی،ریلوے اسٹیشن صادق آباد پہنچے پر آزادی ٹرین کو دیکھنے کیلئے دونوں اطراف کے پلیٹ فارموں پر تل دھرنے کو جگہ موجود نہ تھی عوام الناس نے آزادی ٹرین میں رکھے گئے فلوٹ کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویریں بنوائیں جبکہ سکولوں کے طلبہ و طالبات بھی ٹولیوں کی شکل میں آزادی ٹرین کو دیکھنے کیلئے آئے اس موقع پر صادق آباد ویلفئیر سوسائٹی کے صدر محمد افضل صدیقی نے آزادی ٹرین کے متعلق صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ اس ٹرین کے زریعے ہماری نئی نسل کو جہاں پاکستان کے ورثہ جات کے بارے میں آگاہی حاصل ہورہی ہے وہاں پر پاکستان اور آزاد کشمیر کی ثقافت سے بھی آگاہی ملی ہے۔ لیاقت پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق آزادی ٹرین رات تقریبا 11بجے لیاقت پور اسٹیشن پر پہنچی جسے دیکھنے کیلئے تحصیل بھر سے ہزاروں مرد خواتین و بچے ریلوے اسٹیشن کے دونوں اطراف جمع ہو چکے تھے شائقین نے ریلوے ٹریک پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے اور آزادی ٹرین کے فلوٹ وغیر ہ میں خصوصی دلچسپی لی ٹرین تقریبا ایک گھنٹہ ریلوے اسٹیشن لیاقت پور پر رکنے کے بعد خانپور کیلئے روانہ ہو گئی۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق آزادی ٹرین کاخان پور میں پرجوش استقبال کیا گیا آزادی ٹرین کے خان پور ریلوے اسٹیشن پر پہنچتے ہی آزادی ٹرین کو دیکھنے کے لیے بچوں خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی۔جس مہمان خصوصی وائس ندیم اقبال رحمانی،صدر انجمن تاجران مفتی طاہر ذیشان قادری،میاں اختر شیراز،میاں شاہد انجم، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی راؤ ظفر اقبال تھے اور ٹرین کے کو آرڈینیٹر رانا محمد فیصل اوراسٹیشن ماسٹر ملک غلام عربی تھے۔

آزادی ٹرین

 

مزید : ملتان صفحہ آخر