میپکو ریجن ،نئے کنکشنوں کیلئے میٹر،پی وی سی تار کی عدم دستیابی،صارفین خوار

میپکو ریجن ،نئے کنکشنوں کیلئے میٹر،پی وی سی تار کی عدم دستیابی،صارفین خوار

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں نئے کنکشنوں کے لئے میٹر ‘پی وی سی تار دستیاب نہیں ‘ صارفین میپکو سب ڈویژنل دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ۔ رشوت کے بغیر میٹر اور پی وی سی تار کا ملنا دشوار ہو گیا ۔ میپکو عملہ رشوت نہ دینے والوں کو بغیرتار کے میٹر دینے لگا ۔ صارفین ڈیمانڈ نوٹس(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کی ادائیگی کے باوجود مارکیٹ سے پی وی سی تار خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔دوسری جانب میپکو کے منیجر پروکیورمنٹ صدیق اللہ خان نے میٹریل کی دستیابی کا مضحکہ خیز دعوی ٰ کر دیا ہے۔ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے منیجر پروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن صدیق اللہ خان نے کہا ہے کہ میپکو سٹورز میں میٹریل کی کمی نہیں ہے ۔ کمپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے ٹرانسفارمرز سمیت دیگر میٹریل کی خریداری کررہی ہے ۔ ریجن بھر میں صارفین کے جلنے اور خراب ہونے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز تبدیل کرنے کے لئے یکم جون تا 21اگست مختلف استعدادکارکے 1745 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز سٹورز کو فراہم کئے گئے ہیں جن میں 25کے وی اے کے 530،50کے وی اے کے 20، 100کے وی اے کے 1100اور 200کے وی اے کے 95ٹرانسفارمرز شامل ہیں ۔2لاکھ42ہزار سنگل فیز میٹرز،3409کلومیٹر ریبٹ کنڈکٹر، 334کلومیٹر آسپرے کنڈکٹر، 4754کلومیٹر آنٹ کنڈکٹر، 12سوکلومیٹر پی وی سی ٹوکور،4050 ایل ٹی سپن پولز ، 2100ایچ ٹی سپن پولز اور 100ایچ ٹی سٹیل سٹرکچر سٹورز کو فراہم کئے گئے ہیں ۔صارفین نے کہا ہے کہ نئے کنکشن کے لئے میٹر مل رہے ہیں نہ پی وی سی تارکا حصول ممکن ہو سکا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر