روجھان ‘ پولیس کا آپریشن ‘ 7 مغوی پولیس اہلکار بازیاب ‘ اشتہاری فرار

روجھان ‘ پولیس کا آپریشن ‘ 7 مغوی پولیس اہلکار بازیاب ‘ اشتہاری فرار

مٹھن کوٹ ‘ روجھان (نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار)ڈی پی او راجن پور عتیق طاہر کی نگرانی میں روجھان کے کچے سے کامیاب آپریشن کرکے پولیس نے سات مغوی پولیس اہلکار اے ایس آئی مزمل ،دیگر کانسٹیبل زیشان حیدر ،محمد لقمان ، صفدر حسین،شاکر،صابرکو بازیاب کرالیا ہے سات (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

پولیس اہلکاروں کو اتوار کی اعلی الصبح پولیس چوکی سے کشتی کے زرایعے ایک جگہ سے دوسر ی جگہ جاتے ہوئے اشتہاریوں نے اغواء کرلیا تھا پولیس آپریشن میں مظفر گڑھ ،ڈیرہ غازی خان ،رحیم یار خان اور راجن پور پولیس نے حصہ لیا پولیس آپریشن کی نگرانی ڈی پی او راجن پور عتیق طاہر نے کی پولیس کی بھاری نفری نے روجھان کے کچے کو دوطرف سے گھیرے میں لیا ۔ پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ اشتہاری اندھیرے اور دریائی روکاوٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس اہلکار

مزید : ملتان صفحہ آخر