رجسٹری برانچ اہلکاروں کی ایپکا کی کال پر ہڑتال ‘ دفاتر کو تالے

رجسٹری برانچ اہلکاروں کی ایپکا کی کال پر ہڑتال ‘ دفاتر کو تالے

ملتان(نمائندہ خصوصی‘ نیوز رپورٹر) رجسٹری برانچ ملتان کے اہلکاروں نے ایپکا پاکستان کی کال پر گزشتہ روز مکمل ہڑتال کی ‘ اہلکاروں نے دفاتر کو تالے لگا کر احتجاجی کیمپ میں شرکت کی ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10 دن سے جاری ہڑتال کیوجہ سے ہزاروں سائلین کو شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ہڑتال ختم نہ ہونے کیوجہ سے اراضی منتقلی کے تمام کیسز لٹکے ہوئے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے سب (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

رجسٹرار ملتان کینٹ اور ملتان سٹی گزشتہ روز جب آفس پہنچے تو دفاتر کو بند پایا ۔ دونوں سب رجسٹراروں کی کوشش کے باوجود رجسٹری برانچ کے اہلکاروں نے آفس کھولنے سے انکار کر دیا جس پر دونوں آفسران واپس گھروں کو روانہ ہوگئے ۔دریں اثناء ملتان( نیوز رپورٹر )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا نے کہا ہے کہ محکمہ انٹی کرپشن کے اہلکاروں نے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے ایک عرصہ سے چھوٹے ملازمین کو تخنہ مشق بنارکھا ہے رجسٹری برانچ کے حالیہ کیس میں بھی انٹی کرپشن نے جس افسر بارے10ہزار روپے رشوت کا الزام تھا اسے گرفت میں لانے کی بجائے جن چھوٹے ملازمین پر ایف آئی آر میں شکایات کنندہ نے200روپے رشوت کا الزام لگایاہے انہیں گرفتار کرلیا گیاہ ے جو کہ شرمناک ہے لیکن انٹی کرپشن کے اس عمل پر حیرت قطعی نہیں اس سے قبل میٹرو بس منصوبے میں غیر رجسٹرڈ سمگلڈ گاڑیوں کا استعمال بھی ان کی نظرو ں سے اوجھل رہا ہے جس کے خلاف اس وقت کے ڈائریکٹر جام سراج نے ایک کروڑ روپے ٹوکن ٹیکس کی مد میں نوٹس جاری کیا تو ڈی جی ایکسائز کے ایما پر سیکرٹری ایکسائز ڈاکٹر احمد بلال نے ڈائریکٹر ایکسائز سمیت14ملازمین کو غیر قانونی اقدامات کے تحت مقام عبرت بنا کر رکھ دیا ہے ایک کروڑ روپے تو وصول نہ ہوسکے تاہم اسی منصوبے میں ایک ارب75کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوگیا ہے اگر محکمہ انٹی کرپشن کے ڈائریکٹر میں ہمت ہے تو کرپشن کے اس میگا سیکنڈل کے کرداروں پر ہاتھ ڈال کے دکھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایپکا یونٹ ڈی سی آفس کے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں محکمہ صحت‘ ایری گیشن‘ ایجوکیشن اور انجمن پٹواریان کے عہدیداران نے بھی اظہار یکجہتی کے طورپر شرکت کی جلسہ سے صدر سید اعظم زیدی‘ رائے محمدعارف‘ حاجی شوکت حسین‘ شاہد محمود‘ اشرف خان‘ اسلم پٹواری‘ تیمور اسلم‘ محمد دین ڈوگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر