ایچ ای ڈی نے وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر امین کی چھٹیوں کاریکارڈ طلب کرلیا

ایچ ای ڈی نے وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر امین کی چھٹیوں کاریکارڈ ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کی چھٹیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ بتایا گیا ہے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کہ وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر طاہر امین یکم اگست سے گورنر/چانسلر ملک محمد رفیق رجوانہ کی تحریری اجازت کے بغیر رخصت پر تھے۔ اتوار کی شام کو 6 بجے یونیورسٹی پہنچے ۔ دو گھنٹے وی سی ہاؤس میں گزار کر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری کو قائم مقام وی سی کا چارج 25 اگست تک سونپ کر دوبارہ اسلام آباد چلے گئے ۔اس پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے یونیورسٹی سے ڈاکٹر طاہر امین کی یکم اگست 2017سے اب تک غیر حاضری اور 15 اکتوبر 2015ء سے لے کر اب تک ہر ویک اینڈ پر چار دن مسلسل ملتان یونیورسٹی میں عدم موجودگی اور اپنے آبائی شہر آسلام آباد میں رہنے کے بارے میں مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔دوسری طرف یونیورسٹی حکام نے 20روز بعد وی سی کی چھٹی کی درخواست چانسلر کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا۔ 25اگست تک رخصت مانگی گئی ہے ، اس دوران ڈاکٹر بشیر چودھری قائم مقام وائس چانسلر ہوں گے۔

وائس چانسلر چھٹی ریکارڈ

 

مزید : ملتان صفحہ آخر