ملتان سے2حج پروازیں316عازمین کو لیکر آج سعودی عرب روانہ ہوں گی

ملتان سے2حج پروازیں316عازمین کو لیکر آج سعودی عرب روانہ ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر)ملتان سمیت ملک بھر میں حج آپریشن جاری، سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 1 لاکھ 28 ہزار 500 سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے جن(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
میں سے 84 ہزار 799 سرکاری حج سکیم جبکہ 43 ہزار 732 عازمین حج پرائیویٹ حج سکیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ عازمین حج کو حجا ز مقدس لے جانے کیلئے حج پروازیں 26 اگست تک جاری رہیں گی۔ وزارت مذہبی امور نے مکہ میں عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کیلئے 2100 سے زائد افراد پر مشتمل امدادی عملے کی خدمات حاصل کی ہیں۔عازمین حج کی تعداد میں اضافے کے ساتھ میڈیکل مشن اور معاونین حج سمیت مختلف جگہوں پر معاون عملے کی تعداد اڑھائی ہزار تک بڑھا دی جائے گی۔علاوہ ازیں ملتان سے آج 22 اگست کو دو حج پروازیں 316 عازمین حج کو لے کر سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گی۔
حج پرواز