نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا وقت کی ضرورت ہے، مفتی خالد محمود

نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا وقت کی ضرورت ہے، مفتی خالد محمود

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)قیام پاکستان مین علماء کرام نے قابل فخر کردار ادا کیا ،پاکستان کو قرارداد مقاصد کے مطابق اسلامی تعلیمات کا گہوارہ بنائے جائے ،نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،پاکستان کے وجود کو مٹانے کی سازش کرنیوالوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے حقیقی محافظ ہیں ،ان خیالات کا اظہار جمعیت(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

علماء اسلام (س) کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود ازہر نے جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ محفل حمد ونعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی قیمت اور قدر کا احساس وہی لوگ کرسکتے ہیں ،جنہوں نے دور غلامی کے اذیتناک مصائب جھیلے ہوں،اللہ تعالیٰ نے برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں ہمیں پاکستان جیسی آزاد اسلامی ریاست کی نعمت سے نوازا ہے ، ۔تقریب کے میزبان اور جامعہ سراج العلوم کبیروالا کے مہتمم مولانا عمرفاروق اصغر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے خاتمہ ،قیام امن اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے اپنی مسلح افواج اور دیگر ریاستی اداروں پر فخر وناز ہے ،پاک فوج نے وطن عزیز کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے اور دہشت گردی کی لعنت کا جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے دوران جو شاندار کامیابیاں حاصل ہیں ،وہ یقیناًپوری پاکستانی قوم کے لئے قابل ستائش ہے ۔تقریب میں جامعہ کے طلباء نے ملی ترانے پیش کئے اور ملک کے معروف ثناء خوان حافظ طاہر بلال چشتی نے بارگاہ الٰہی میں حمد وثنا اور بارگاہ محبوب خد اﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے اور انٹر نیشنل فٹ بالر حافظ محمد امجد زکریا نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کرتے ہوئے سماں باندھ دیا ۔محفل حمد ونعت سے ،مولانا امداد اللہ ،محمد ارشد قاسمی ،ملک فاروق احمد ،شیخ سہیل،مولانا حمزہ طاہر،مولانا طیب شاہین،مولانا سراج دین،مولانا تنویر،مولانا عرفان یٰسین،مولانا ایوب الرحمن،انجینئر انس مجید ،ملک عثمان ظہور ،محمد بلال ،شیخ یوشع دانیال اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

مفتی خالد محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر