سی پیک منصوبہ سے پاکستان دنیا بھر میں معاشی طور پر مستحکم ہوگا، ارشد لغاری

سی پیک منصوبہ سے پاکستان دنیا بھر میں معاشی طور پر مستحکم ہوگا، ارشد لغاری

صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ) وفاقی وزیر مملکت صنعتی پیدا وار سردار ارشد خاں لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان نے تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اپنا مقام بنانا شروع کر دیا ہے جس پر دنیا حیران ر ہ گئی ہے۔ ہمارے ارد گرد کے ممالک بھی اس کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہونا شروع ہو گئے ہیں۔دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ 2017ء کا پاکستان مضبوط ،مستحکم، پر امن اور روشن ملک ہے۔عوامی خدمت(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کے مشن کو عوامی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت پاکستان تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان بحا ل ہوا ہے اور اور معاشی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ آنے والا وقت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا۔مسلم لیگ نے ہر قدم اور ہر موڑ پر ثابت کیاہے کہ وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے ہر پاکستانی کی قسمت کا ستارہ جڑا ہو ہے۔دنیا بھر کے ہر بڑے ملک کی طرف سے اس عظیم منصوبہ میں شمولیت کا عندیہ آچکا ہے۔دشمن ممالک اپنے کارندوں اور افواہ سازوں کے ذریعے اس منصوبہ کو فلاپ قرار دے رہے ہیں مگر اندرونی طور پر وہ جان چکے ہیں کہ اس منصوبہ سے پاکستان دنیا بھر میں معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔2025ء ہمارے لئے روڈ میپ ہے جس کی رو سے آئیندہ دس سالوں میں پاکستان دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں اہم مقام حاصل کرے گا۔

ارشد لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر