میونسپل کارپوریشن ملتان 13 کروڑ 82 لاکھ کے 72 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرجاری

میونسپل کارپوریشن ملتان 13 کروڑ 82 لاکھ کے 72 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرجاری

ملتان (سپیشل رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان میں گزشتہ روز 13 کروڑ 82 لاکھ کے 72 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز جاری کئے گئے۔ ٹھیکیداروں کی بڑی تعداد نے نیلامی میں حصہ لیا(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

۔ ورکس نیلام کمیٹی میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد خان وٹو، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عارف بٹ، میونسپل آفیسر فنانس چودھری سلیم، رانا اکرم، چیئرمین یوسی ناصر بھٹہ شامل تھے۔ 72 ترقیاتی سکیموں میں گلیاں، روڈز، ٹف ٹائل، سولنگ، نالیاں اور سڑکوں کے پیچ ورک کے منصوبے شامل ہیں۔ میونسپل کارپوریشن میں مالی سال 2017۔18ء کا یہ پہلا ترقیاتی سکیموں کا ٹینڈرز جاری ہوا ہے۔ مزید کروڑوں کے ٹینڈرز جلد جاری کئے جائیں گے۔

ٹینڈر جاری

مزید : ملتان صفحہ آخر