میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں پیپر آؤٹ ہونیکا معاملہ ‘ طلبہ کا لاہور کی نجی اکیڈمی پر حل شدہ پیپر 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے میں فروخت کرنیکا الزام ‘ تحقیقات کا مطالبہ

میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں پیپر آؤٹ ہونیکا معاملہ ‘ طلبہ کا لاہور کی نجی اکیڈمی ...

ملتان( وقائع نگار ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں 20 اگست(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

2017 کو منعقدہ انٹری ٹسٹ کے بارے میں پیپر آؤٹ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔طالب علموں نے الزام لگایا ہے کہ لاہور کی ایک نجی اکیڈمی کے پاس پیپر پہلے ہی موجود تھا جو 50 ہزار سے لیکر 1 لاکھ روپے میں حل شدہ پیپر فروخت کیا گیا اور کئی امیدواروں کے پاس حل شدہ پیپر موجود تھا ‘ یو ایچ ایس اس معاملے کی تحقیقات کروائے تاہم یو ایچ ایس کے مطابق اس الزام میں صداقت نہیں ہے اور سخت ویجی لینس ‘ مانیٹرنگ امتحانی نظام کے باعث پیپر آؤٹ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

پیپر آؤٹ

 

مزید : ملتان صفحہ آخر