چلڈرن کمپلیکس کی پرانی عمارت سے آرتھو پیڈک وائر نئی عمارت میں منتقل
ملتان (وقائع نگار) چلڈرن کمپلیکس کی پرانی عمارت سے آرتھو پیڈک وائر کو نئی عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں نئی عمارت میں آپریشن تھیٹرز کو فعال کیا جائے گا۔ ایم ایس (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
نے منتقلی کے حوالے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اے ایم ایس ڈاکٹر اکبر کو تعریفی خط جاری کیا ہے۔ مزید براں چلڈرن کمپلیکس میں صفائی کا نظام ٹھیکیدار پر دینے کیلئے ٹینڈر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس میں خواہش مند حضرات دوبارہ بولی دیں گے۔