آئین کی بالادستی کا درس دینے والے آج خود نفی کررہے ہیں، احمد محمود
ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ، نفیس احمد انصاری، ڈاکٹر جاوید صدیقی، ملک نسیم لابر، راؤ ساجد علی ، چوہدری محمد یٰسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں کی اداروں کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ میاں برادران قانون کی بالا دستی سے انحراف کرکے قومی مجرم بن چکے ہیں۔ آئین کی بالا (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )
دستی کا درس دینے والے آج خود آئین کی نفی کرنے پر تلے ہیں اور تاریخ گوہ ہے پیپلز پارٹی کیخلاف بڑے بڑے فیصلے آئے لیکن پارٹی نے کشادہ دلی سے قبول کیے آج ایک ہی فیصؒ ے نے حکمرانوں کی چیخیں نکلوادی ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے کہ قومی وسائل لوٹنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں سابقہ وزیر داخلہ کی حثیت اب ایک چلے ہوئے کارتوس کی ہے وہ سنسنی پھیلا کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے خود کو زندہ رکھنے کیلئے پریس کانفرنسوں کا سہارا لیا جارہا ہے۔ چوہدری نثار احمد کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ نواز شریف اپنے انجام تک پہنچانے کے بعد لاہور روانہ ہوا تھا اسی طرح عمران خان سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے اب اس کا کام بھی ختم ہوگیا ہے اب قوم اس کے جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آئے گی کے پی کے میں کرپشن عروج پر ہے اور کرپشن کا مال بنی گالہ پہنچایا جارہا ہے ملتان میں وکلاء کیخلاف عدلیہ کی انتقامی کارروائیوں کو فوری بند کی اجئے وکلاء پر ریاستی تشدد کسی صورت قبول نہیں ملتان بار کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا رویہ اختیار کیا جاتا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی وکلاء پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کرنی ہے اور ان کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہے ۔
احمد محمود