چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان کیلئے 8امید وار میدان میں آگئے

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان کیلئے 8امید وار میدان میں آگئے

ملتان (وقائع نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان کی تعیناتی کیلئے 8امیدوار میدان میں آگئے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب نے مئی 2017ء میں صوبہ بھر کے 36اضلاع میں چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ سی ای او ملتان کیلئے ڈاکٹر ظفر عباس، ڈاکٹر شاہد بخاری، ڈاکٹر وسیم رمزی، ڈاکٹر منور عباس، ڈاکٹر اطہر، ڈاکٹر فیاض لغاری، ڈاکٹر عاشق حسین ملک ،(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

ڈاکٹر علی مہدی، انٹرویوز دے چکے ہیں۔ جس کے بعد شارٹ لسٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت حتمی امیدواروں کا تعین کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان امید واروں میں موجودہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق حسین ملک کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت پیڈا ایکٹ 2006کے تحت انکوائری ہورہی ہے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ افیسر ہیلتھ ملتان ڈاکٹر علی مہدی کیخلاف بھی درجہ چہارم کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کے الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔ جبکہ محکمانہ ذرائع کے مطابق سی ای او ہیلتھ کی تعیناتی میں ان امیدواروں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ جن پر کرپشن کا کوئی داغ نہ ہو۔ اور ان کیخلاف سنگین الزامات کے تحت انکوائری نہ ہورہی ہو۔

امیدوار

مزید : ملتان صفحہ آخر