سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کر دی : مسعود عالم

سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کر دی : مسعود عالم

ترنڈہ محمدپناہ (نمائندہ پاکستان )ترنڈہ محمدپناہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب تقریری مقابلوں(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کے پوزیشن ہولڈر میں انعامی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ہوم آفیئرز پنجاب اسمبلی مخدوم سید محمد مسعود عالم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صوبہ بھر کے سکولوں میں اساتزہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے موجودہ دور حکومت میں لاکھوں اساتزہ کی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل لیاقت پو رمیں 35کروڑ سے زائد کی لاگت سے تمام سکولوں کی چاردیواریاں مکمل کی گئی ہیں اب کوئی بھی سکول چاردیواری سے محروم نہیں ۔سکولوں کی missting facilities ، سکولوں کی تزئین و آرائش کے لئے فی سکول 9لاکھ روپے نان سیلری بجٹ کے طور پر فراہم کئے جارہے ہیں اور پرائمری سکولوں کو اضافی کمرہ بھی دیا جارہا ہے ۔پنجاب حکومت ذہین اور مستحق طلبا ء کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کر رہی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب تقریری مقابلوں کا انعقاد طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین پروگرام ہے ۔اس موقع پر انہوں نے تحصیل لیاقت پور کے پرائمری سطح کے 6مراکز تعلیم کے تقریری مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات میں انعامی چیک تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سید محمود الحسن شاہ نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر سردار ملک خالد محمود نائچ چیئرمین ،سید علیم عباس شاہ ،رفیق خان بلوچ ،ولی محمد ناصر ،تاج خان بلوچ ،محمد تاج ،محمد اکمل خان ،ریاض خان لنگاہ ،محمد اسحاق خان عباسی ،جام جند وڈا ،جام ذوالقرنین ،جام محمد اقبال ،محمد عربی عباسی ودیگر موجود تھے ۔

مسعود عالم

مزید : ملتان صفحہ آخر