بستی ملوک کو گیس فراہم کر دی : جاوید علی مشہدی

بستی ملوک کو گیس فراہم کر دی : جاوید علی مشہدی

بستی ملوک (نمائندہ پاکستان)وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی مشہدی نے صحافیوں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بستی ملوک کو گیس فراہمی منصوبے کی منظوری سے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی ہے گیس فراہمی کاد یرینہ عوامی مطالبہ پورا ہوگیا ہے عنقریب ہی بستی ملوک گیس فراہمی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا گیس فراہمی کا منصوبے 28کروڑ روپے کی خطیر رقم سے پایہ تکمیل ہوگا بستی ملوک شہر کو گیس فراہمی سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کو شاں ہوں میری سیاست مقصد عوامی خدمت ہے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر علاقے کی پسماندگی اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔عوامی وعدوں کی تکمیل ۔علاقائی خوشحالی اور تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے علاقائی تعمیر وترقی کا سفر بلا تعطل جاری رہے گا ۔

جاوید علی

مزید : ملتان صفحہ آخر