نثار اور نواز میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد : رئیس محبوب

نثار اور نواز میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد : رئیس محبوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صادق آباد( نمائندہ پاکستان )مسلم لیگ(ن)کی قیادت گالی اور گولی کی سیاست(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
پر نہیں بلکہ عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے میاں برادران نے ہمیشہ ملکی مفاد میں کام کیا چند سازشی عناصر ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کیساتھ اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں حلقہ این اے 120میں حمزہ شہباز ،کلثوم نواز کی عوامی رابطہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور کلثوم نواز بھاری اکثیریت سے کامیاب ہونگیں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس محبوب احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رئیگی جمہوریت کے مضبوط استحکام آئین وقانون کی بالادستی کیلئے میاں محمد نواز شریف کی ناقابل فراموش خدمات کو تاریخ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھتی رئیگی 17ستمبر کا سورج بیگم کلثوم نوا زکی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور مخالفین کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا ۔
رئیس محبوب