حیدر اشرف ڈی آئی جی منصب کے اہل نہیں : حیدر

حیدر اشرف ڈی آئی جی منصب کے اہل نہیں : حیدر

ملتان( جنرل رپورٹر)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

پولیس کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے، مگر ڈی آجی جی آپریشن پنجاب ڈاکٹر حیدر اشرف کی گردن میں سریاآیا ہوا ہے وہ کسی کی بات سننے کو تیار نہیں، ایسا متکبر شخص اس منصب کا اہل نظر نہیں آتا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف ایسے متعصب اور بدمست پولیس آفیسر کو عہدے سے ہٹائیں، جو عوام کی بات سننا پسند نہیں کرتا ۔ایک بیان میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ شیعہ علما کونسل ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیم ہے۔ عوامی مسائل کے سلسلے میں ہمارے رہنما ان سے رابطہ کرتے ہیں، پیغام چھوڑتے ہیں مگر موصوف جواب دینے کی زحمت نہیں کرتے۔ڈاکٹر حیدر اشرف کی یہی روش رہی تو راست اقدام کرتے ہوئے احتجاجی پریس کانفرنس اور ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر احتجاج بھی کریں گے۔

سبطین حیدر

مزید : ملتان صفحہ آخر