نوجوان جماعت اسلامی پر اعتما د کرتے ہیں : وسیم اختر

نوجوان جماعت اسلامی پر اعتما د کرتے ہیں : وسیم اختر

بہاولپور (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )

نے پنجاب میں جے آئی یوتھ کے انٹراپارٹی الیکشن کے دوسرے مرحلے کی شاندار کامیابی پر جے آئی یوتھ کے قائدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب میں جے آئی یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کا دوسرامرحلہ مکمل ہوچکا ہے جوکہ خوش آئند ہے۔جماعت اسلامی جمہوریت پسندجماعت ہے اور عوامی رائے کا احترام کرتی ہے اس لیے جماعت اسلامی میں ہر سطح پر الیکشن کا انعقاد ہوتارہتا ہے۔جے آئی یوتھ کے انٹراپارٹی الیکشن کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان جماعت اسلامی پر بھرپور اعتمادکااظہار کررہے ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں نوجوان اہم کردار اداکرینگے۔وہ انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر یونین کونسل نمبر 12 سیٹ لائٹ ٹاؤن میں واقع پولنگ اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر امیر ضلع سید ذیشان اختر ،یوتھ ونگ کے ڈویژنل نائب صدر سید کاشف اعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جس کے اندر ہر سطح کی قیادت کو ووٹ کے ذریعے منتخب کیاجاتا ہے۔پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی میں حقیقی جمہوریت موجود ہے۔الحمدللہ جماعت اسلامی موروثیت سے پاک ہے۔خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے بعد دیگر صوبوں میں بھی جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم پر نوجوان بڑے پیمانے پر منظم ہورہے ہیں۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرکے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔

وسیم اختر

 

مزید : ملتان صفحہ آخر